• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

غلام علی کا ہندوستان نہ جانے کا اعلان

شائع November 4, 2015 اپ ڈیٹ November 6, 2015
پاکستان کے نامورغزل گائیک غلام علی—۔فوٹو/ بشکریہ وکی پیڈیا
پاکستان کے نامورغزل گائیک غلام علی—۔فوٹو/ بشکریہ وکی پیڈیا

کراچی: پاکستان کے نامور غزل گائیک غلام علی نے زندگی بھر ہندوستان میں پرفارم نہ کرنے کا اعلان کردیا.

ہندوستانی نیوز چینل سی این این آئی بی این (CNN-IBN) کی ایک رپورٹ کے مطابق غلام علی کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہندوستان میں مستقبل کے سارے کنسرٹ اور پروگرام منسوخ کردیئے ہیں اور وہ اب ہندوستان نہیں آئیں گے۔

غلام علی کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی مقاصد کے لیے کیے جانے والے سلوک سے مایوس ہیں۔

گذشتہ روز غلام علی نے ہندوستان میں شدت پسندی کی حالیہ لہر کے پیش نظر 8 نومبر کو دہلی میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا تھا.

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق غلام علی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ منسوخ کیا۔ تاہم، ان کے بیٹے عامر کا کہنا تھا کہ ان کے والد ہندوستان میں موجودہ حالات پر کافی محتاط اور حالات کے بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:غلام علی کی دہلی میں پرفارمنس منسوخ

غلام علی کٹر ہندو تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے باعث ممبئی میں اپنا کنسرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایک ماہ سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔

اس سے قبل شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد غلام علی کا 9 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا. شدت پسند ہندو تنظیم کا کہنا تھا کہ "ایسے میں جب ہمارے فوجی مر رہے ہوں، ہم پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات نہیں رکھ سکتے"۔

مبئی میں کنسرٹ منسوخ کیے جانے کے بعد دہلی حکومت نے انھیں وفاقی دارالحکومت میں پرفارمنس کے لیے مدعو کیا تھا. عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے نئی دہلی کے وزیر ثقافت کپل مشرا نے غلام حسین کو مدعو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی".

جس پر غلام علی کا کہنا تھا کہ جہاں بھی انھیں محبت سے بلایا جائے گا، وہ ضرور جائیں گے اور پرفارم کریں گے.

یہ بھی پڑھیں:شیو سینا کی دھمکیاں رائیگاں،غلام علی دہلی مدعو

خیال رہے کہ اپریل میں بھی لیجنڈری غلام علی نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقے واراناسی کے مشہور سنکت موچن مندر میں موسیقی کی محفل منعقد کی تھی، اس محفل کے لیے مودی کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنی مصروفیت کی وجہ سے اس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

اُسی مہینے پاکستان کے پاپ گلوکار عاطف اسلم کو شیو سینا کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد انھوں نے پونے میں اپنا کنسرٹ منسوخ کر دیا تھا. اس کنسرٹ کے ہزاروں ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے لیکن منتظمین کو پیسے ری فنڈ کرنا پڑے۔

شیو سینا کی جانب سے پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں.

انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی فنکاروں ماہرہ اور فواد خان کی آنے والی فلموں 'رئیس' اور 'اے دل ہے مشکل' کی پروموشن کی اجازت نہ دینے کی دھمکی دی تھی۔

شیو سینا کے فلم ونگ چترا پتا سینا کے جنرل سیکریٹری اکشے برداپرکر کا کہنا تھا کہ، "ہم ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کی سر زمین پر کسی پاکستانی اداکار، کرکٹر یا فنکار کو نہیں آنے دیں گے".

تبصرے (3) بند ہیں

AVARAH Nov 04, 2015 02:08pm
problem ıs elsewhere
LIBRA Nov 04, 2015 05:25pm
well done good decision
Majid Ali Nov 05, 2015 04:44am
I wish PCB also announce that they will never play with India but no they do not care about country respect they only care about the money.

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024