• KHI: Clear 17.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.5°C
  • KHI: Clear 17.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.5°C

آرمی چیف کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

شائع November 4, 2015

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب جنرل عبدالرحمٰن بن صالح البونیان سے ملاقات کی۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعلقات، دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے پر پاک فوج کے سربراہ کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا گیا۔

جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب آمد پر ان کے استقبال کے لئے سعودی وزارت دفاع کے نائب وزیر اور سعودی عرب کی زمینی افواج کے کمانڈر موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025