• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کنگنا رناوٹ کو 85 سالہ خاتون کے کردار کی پیشکش

شائع November 4, 2015
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کو فلم ساز شیکھر کپور کی فلم میں 85 سالہ خاتون بننے کی پیشکش دی گئی ہے۔

انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کنگنا نے بتایا کہ فلم ساز شیکھر کپور نے انہیں ایک مشکل ترین کردار ادا کرنے کی آفر دی جس میں انہیں 85 سالہ خاتون بننا ہے اور وہ فی الحال اس حوالے سے بات چیت کر رہی ہیں۔

کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی عمر سے بڑے کردار کرنے میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں اور فلموں میں ماں بننے کا کردار بھی کرنا چاہتی ہیں۔

اس سے قبل فلم ساز شیکھر نے بھی کنگنا رناوٹ کی فلم ’کوئین‘ میں اداکاری کی کافی تعریف کی تھی۔

یاد رہے کہ کنگنا رناوٹ کی آخری ریلیز فلم ’کٹی بٹی‘ باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024