• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

قصور، گجرات میں چار قیدیوں کو پھانسی

شائع November 3, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

ملتان:پنجاب کے دو اضلاع قصور اور گجرات میں قتل کے چار مجرموں کو منگل کی صبح پھانسی دے دی گئی۔

وزیر اعظم پنجاب شہباز شریف کے مشیر برائے امور جیل و خانہ جات چوہدری ارشاد سعید نے بتایا کہ چاروں قیدی تقریباً دس سال قبل قتل کے مختلف مقدمات میں ملوث تھے۔

پاکستان نے گزشتہ سال دسمبر میں سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد بحال کر دیا تھا۔

حکومت نے پہلے پہل دہشت گردی میں ملوث مجرموں کی سزائیوں پر عمل کیا تاہم، مارچ میں اس کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔

اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر سے اب تک ملک کی مختلف جیلوں میں کم از کم 254 پھانسیاں دی چکی ہیں۔

خیال رہے کہ یورپی یونین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی گروپ پاکستان پر سزائے موت پر پابندی بحال کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ دسمبر میں پاکستان کی جیلوں میں سزائے موت کے 8000 سے زائد قیدی موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024