• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی مدت میں توسیع

پولیس کارروائی کے پیش نظرلائسنس آفسوں پرشہریوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آیاجس پر لائسنس بنانے کی مدت میں توسیع کردی گئی—۔فوٹو/ وائٹ اسٹار
پولیس کارروائی کے پیش نظرلائسنس آفسوں پرشہریوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آیاجس پر لائسنس بنانے کی مدت میں توسیع کردی گئی—۔فوٹو/ وائٹ اسٹار

کراچی: ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی کے پیش نظر لائسنس دفاتر پر شہریوں کی بدنظمی اور بے پناہ رش دیکھنے میں آیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر لائسنس بنانے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تعداد 38 لاکھ ہے، تاہم ڈرائیونگ لائسنس صرف 12 لاکھ لوگوں کے پاس ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر عامر شیخ کی جانب سے گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والے تمام شہریوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ جلد از جلد اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنوالیں یا اُن کی تجدید کرالیں، ورنہ انہیں موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت ایک ماہ تک جیل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

کراچی میں اِس وقت صرف 3 لائسنس برانچیں قائم ہیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت چیکنگ کے پیش نظر شہریوں کی بڑی تعداد کلفٹن، کورنگی اور ناظم آباد میں قائم لائسنس سینٹرز پر پہنچی۔

لائسنس آفس کی ناظم آباد برانچ میں شہریوں کی بڑی تعداد کے باعث بدنظمی پیدا ہوئی، جس کے بعد پولیس بھی حرکت میں آئی اور لوگوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔

کلفٹن برانچ میں بھی شہریوں کو لائسنس کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رش بڑھنے پر لائسنس آفس کا گیٹ بند کردیا گیا۔

کلفٹن میں شہریوں کے بے پناہ رش کے باوجود ٹریفک پولیس کی جانب سے کسی قسم کا خصوصی ڈیسک قائم نہیں کیا گیا۔

شہریوں نے لائسنس برانچ کے عملے کے رویے کے خلاف احتجاج کیا اور فارم پھاڑ دیئے۔

بعد ازاں صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور خان سیال نے ڈرائیونگ لائسنس کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی کے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر لائسنس بنانے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ ٹریفک لائسنس کی تینوں برانچوں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور تجدید کا طریقہ

لرننگ لائسنس کے خواہشمند افراد کے لیے:

  • سب سے پہلے میڈیکل فارم اور لرنرز لائسنس فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔
  • آپ کو لرنرز لائسنس کے لیے 2 پاسپورٹ سائز فوٹو کی ضرورت ہوگی۔ ایک میڈیکل فارم کے لیے جبکہ ایک اپلیکیشن فارم کے لیے۔
  • فارم کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کریں۔
  • اپنے متعلقہ علاقے کی ڈرائیونگ لائسنس آفس پہنچیں اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے انفارمیشن ڈیسک جائیں۔
  • انفارمیشن ڈیسک سے معلوم ہونے والی قابل اطلاق فیس قریبی پوسٹ آفس میں جمع کرائیں۔
  • ’ہائی وے اور موٹر کوڈ‘ پڑھیں۔
  • طبی معائنے کے لیے میڈیکل آفیسر کے سامنے پیش ہوں۔
  • اپنی تصویر کھینچوائیں۔
  • لرنرز لائسنس حاصل کریں۔

کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے یہ طریقہ اختیار کریں:

  • میڈیکل اور ڈرائیورز لائسنس فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور ان کا پرنٹ نکالیں۔
  • دونوں فارمز پر ایک، ایک پاسپورٹ سائز فوٹو چسپاں کریں۔
  • اپنے شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کریں۔
  • برانچ کے میڈیکل ڈاکٹر سے حاصل ہونے والا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ منسلک کریں۔
  • اصل لرنرز ڈرائیونگ لائسنس منسلک کریں۔
  • قابل اطلاق فیس قریبی پوسٹ آفس میں جمع کرائیں۔
  • ’ہائی وے اور موٹر کوڈ‘ کی کتاب خرید کر پڑھیں۔
  • اپنی متعلقہ لائسنس برانچ کی انفارمیشن ڈیسک سے دستاویزات چیک کرائیں۔
  • انفارمیشن ڈیسک سے حاصل ہونے والی ہدایات پر عمل کریں۔

تبصرے (4) بند ہیں

adnan hameed Nov 02, 2015 03:59pm
As Salam o Alikum app nay jo car or motorcycle license bananay ki hidayet ki hai yeh tu bohut asan hai mager asa nahi hai bohut mushkill process hai hamaray karachi may license bana agar itna asan hota tu sab banalay tay may app ki ilm may lana chatahon k har process ki alag alag fees hai aur mazay ki baat k 5 year k license 1410 rupee may hota hai magar wo app say mazeed 200 extra charge karay gay doctor k 100/- charge karay gay aur computer test may 90% mark hogay tu pass karagay warna fail karday gay aur 42 days aur again test 42 days k bad aur agar koi agent jo inka dost hoga test wo agent dayga aur client side may batjay ga police walay test clear karawgay . aur wo pass hojayga. thanks .
mirfan Nov 02, 2015 05:32pm
Renewal ka kia tariqa ha mera licence expire hogaya ha
Iftikhar Nov 02, 2015 07:18pm
According to the analysis to process 26 lacs in a month each office should process 43 thousand applications each day. How will that be possible?
Naveed Chaudhry Nov 02, 2015 09:20pm
Asalam O Alikum, It is bad to drive without Liecence and it is worse to not able to process the applications. Why only Karachi Under which law somebody could be arrested. I chalange police to stop one car with Green or Blue plate or for that mater any car with gaurds. Again PPP government is showing that they do not like Karachities. ( I still remember when karachi was divided into rural and urban in Mumtaz Bhuto's time in PPP government. Courts should take notice of this and order what is just.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024