• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکا، 3افراد ہلاک

شائع November 1, 2015
کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا ... فائل فوٹو
کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا ... فائل فوٹو

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور10 زخمی ہوئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکا مستونگ کے علاقے دشت میں ہوا۔

مزید پڑھیں : جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

دھماکے کے وقت کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی، دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی کو نقصان پہنچا۔

جعفر ایکسپریس کے زخمیوں کو کوئٹہ کے بولان میڈیکل اسپتال اور سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جعفر ایکسپریس میں بم جیمرز نصب

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری متاثرہ مقام پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دھماکا خیز مواد پٹڑی پر نصب کیا گیا تھا ، فوری طور پر کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان: جعفر ایکسپریس میں دھماکہ، سات ہلاک

خیال رہے کہ اسی طرح پٹڑی پر دھماکا خیز مواد نصب کرکے جعفر ایکسپریس کو پہلے بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کو دو گھنٹے میں مرمت کرکے بحال کر دیا گیا.

دھماکے میں متاثر ہونے والے جعفر ایکسپریس کو بھی روانہ کر دیا گیا.

مزید پڑھیں : جعفر ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام

یاد رہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے بلوچستان میں شورش جاری ہے جس میں سرکاری اور عوامی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔


اس سے قبل اس خبر میں ہلاکتوں کی تعداد غلطی سے چار بتائی گئی تھی جسے درست کرلیا گیا ہے.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024