• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

روس کا مسافر طیارہ مصر میں گر کر تباہ

شائع October 31, 2015
طیارے میں 224 مسافر سوار تھے —۔فوٹو/ ویڈیو اسکرین گریب
طیارے میں 224 مسافر سوار تھے —۔فوٹو/ ویڈیو اسکرین گریب

قاہرہ : روس کا ایک مسافر طیارہ مصر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

روسی خبر رساں ادارے آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں 220 سے زائد افراد سوار تھے۔

مسافر طیارے کا ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونے بعد اس کے مصر کے صحرائے سینا میں گر کر تباہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

مصر کے وزیر اعظم شریف اسماعیل نے بھی طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جہاز میں 217 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے.

قبل ازیں مصر کے ایکسیڈنٹ چیف کا کہنا تھا کہ روس کا طیارہ مصر کے ایئر پورٹ سے بحفاظت پرواز کرگیا تھا، تاہم اس کا ترکی کے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ہو گیا.

روسی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے کا رابطہ پرواز کے 23 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے ختم ہو گیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایئر بس اے-321 مصر کے شرم الشیخ ایئر پورٹ سے روس کے دارالحکومت ماسکو میں سینٹ پیٹرز برگ ایئرپورٹ جا رہا تھا۔

طیارہ روس کی ایک فضائی کمپنی کوگالی ماویا ایئر لائن کے بیڑے میں شامل تھا۔

تباہ ہونے والے جہاز میں زیادہ تر روس کے باشندے سوار تھے جو سیاحتی دورے پر آئے ہوئے تھے۔

روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے روسی مسافر جہاز کے مصر میں تباہی کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا.

ولادمیر پیوٹن نے روس میں ایک روز کے سوگ کا بھی اعلان کیا ہے.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024