• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

'آﺅٹ لک پر اسکائپ ویڈیو چیٹ ہوگی ممکن'

شائع October 30, 2015
اسکائپ ڈیوائس — کریٹیو کامنز فوٹو
اسکائپ ڈیوائس — کریٹیو کامنز فوٹو

مائیکروسافٹ کی کالنگ اپلیکشن اسکائپ کا استعمال اسی کمپنی کے آفس آن لائن ڈاکس یا آﺅٹ لک ڈاٹ کام میں ای میل دیکھتے ہوئے کیا جاسکتا ہے مگر یہ اب تک صرف ٹیکسٹ چیٹ ہوتی ہے۔

ایسا کرنے سے نہ صرف دفتری کام متاثر ہوسکتا ہے بلکہ غلطیاں ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے تاہم مائیکروسافٹ نے اس حوالے سے بڑا اعلان کردیا ہے۔

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب آن لائن آفس ڈاکس اور آﺅٹ لک پر اپنے ہاتھوں کو کام کے لیے فری رکھ سکتے ہیں کیونکہ اب وہاں آڈیو اور وائس چیٹ کا فیچر جو متعارف کرایا جارہا ہے۔

جی ہاں نومبر سے ہر وہ شخص جو آفس آن لائن اور آﺅٹ لک ڈاٹ کام استعمال کرے گا وہ ان اپلیکشنز میں ہی اپنے پیاروں سے آڈیو اور ویڈیو چیٹ بھی کرسکے گا۔

اب چاہے آپ آن لائن ورڈ فائل پر کام کررہے ہو یا ایکسل، پاور پوائنٹ وغیرہ پر وہاں اپنے اسکائپ فرینڈز سے بات چیت کے لیے آپ کو بس زبان ہی ہلانا ہوگی۔

مائیکروسافٹ نے ایک کروم براﺅزور ایکسٹیشن بھی پیش کی ہے جس کے ذریعے بس ایک کلک سے نئی آفس فائل کو کھولا یا پرانی تک رسائی حاصل کی جاسکے گی۔

اس سے پہلے گزشتہ دنوں مائیکروسافٹ کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اسکائپ میں ویڈیو میسج فلٹرز کا فیچر متعارف کرایا گیا جبکہ آئی فون صارفین کے لیے تھری ڈی ٹچ سپورٹ بھی فراہم کی گئی۔

اسکائپ کا یہ ویڈیو فلٹر فیچر اسنیپ چیٹ سے ملتا جلتا ہے یعنی اب آپ ویڈیو پیغامات کو مختلف فلٹرز جیسے غباروں، بھوت اور دیگر سے سجا کر اپنے دوست یا رشتے دار کو بھیج سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025