• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

عمران خان اور ریحام میں طلاق ہوگئی

شائع October 30, 2015
عمران خان اور ریحام خان رواں برس جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے—۔فوٹو/ بلال خان
عمران خان اور ریحام خان رواں برس جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے—۔فوٹو/ بلال خان
عمران خان اور ریحام خان رواں برس جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے—۔فوٹو/ بلال خان
عمران خان اور ریحام خان رواں برس جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے—۔فوٹو/ بلال خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان میں طلاق ہوگئی.

پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کے مطابق عمران خان اور ریحام خان نے باہمی رضا مندی سے طلاق کا فیصلہ کیا.

نعیم الحق نے مزید کہا کہ معاملے کی سنجیدگی اور نزاکت کے پیش نظر میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا، "یہ میرے، ریحام اور ہمارے خاندانوں کے لیے دکھ کی گھڑی ہے، میری سب سے درخواست ہے کہ وہ ہماری ذاتی زندگی کا احترام کریں"۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ریحام خان کے اخلاقی کردار اور غریبوں کی مدد کے جذبے کا بہت احترام کرتے ہیں۔

تاہم انھوں نے طلاق کے موقع پر کسی قسم کے مالی معاہدے کی رپورٹس کو جھوٹا اور شرمناک قرار دیا۔

ریحام خان نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان سے اپنی طلاق کی تصدیق کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان اس وقت لندن میں موجود ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو عمران خان کے خاندانی معاملات پر تبصرے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے.

واضح رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے عمران اور ریحام کی طلاق کی افواہیں میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان خبروں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ "مجھے حیرت ہے کہ ٹی وی چینلز میری شادی سے متعلق اس طرح کے بیانات نشر کر رہے ہیں"، انھوں نے میڈیا پر زور دیا تھا کہ وہ اس طرح کی بے بنیاد خبریں دینے سے گریز کرے۔

پی ٹی آئی کے انتہائی قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ "وہ دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے."

"ریحام خان سیاست میں آنا چاہتی تھیں، تاہم عمران خان ایسا نہیں چاہتے تھے، ریحام خان گھر میں نہیں بیٹھنا چاہتی تھیں".

مزید پڑھیں:'ریحام اب پی ٹی آئی تقریبات میں شریک نہیں ہوں گی'

یاد رہے کہ 2 ماہ قبل عمران خان نے ریحام خان پر پی ٹی آئی کی کسی تقریب یا فنکشن میں شرکت کرنے پر پابندی لگادی تھی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریحام کو پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں دیا جائے گا.

پی ٹی آئی کی کچھ تقاریب میں شرکت نے لوگوں کے ذہنوں میں اس تاثر کو جنم دیا کہ شاید ریحام خان سیاست کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں،تاہم عمران خان نے اس تاثر کو مسترد کردیا تھا.

عمران خان اور ریحام خان 10 ماہ قبل، 5 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں منعقد ہوئی جبکہ ولیمے کی تقریب میں غریب بچوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ شادی کی تقریب میں کوئی سیاسی شخصیت موجود نہیں تھی.

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا ریحام سے اسلام آباد میں نکاح

واضح رہے کہ عمران خان کی بہنیں اور اہلخانہ ریحام سے ان کی شادی سے لاعلم تھیں، ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بھائی کی شادی کی اطلاع میڈیا کے ذریعے ہوئی۔

علیمہ خان نے اپنے بھائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران جہاں رہیں، خوش رہیں لیکن وہ شادی پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں۔

مزید :عمران خان کی شادی کی خصوصی تصاویر

عمران خان نے پہلی شادی جیمز گولڈسمتھ کی بیٹی جمائما گولڈسمتھ سے کی تھی۔ تاہم 1990 کے وسط میں اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے والے عمران خان کو اپنی پہلی شادی کی وجہ سے مذہبی اور اعتدال پسند لوگوں کی جانب سے تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

عمران خان کی پہلی شادی نو سال برقرار رہنے کے بعد سال 2004 میں ٹوٹ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جمائمہ کی عمران خان کو شادی پر نیک تمنائیں

ریحام سے دوسری شادی کے بعد عمران خان کی سابقہ شریک حیات جمائمہ خان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کے لیے دوسری شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں امید ہے کہ عمران خان اپنے زندگی کے اس نئے دور میں خوش رہیں گے۔

تبصرے (7) بند ہیں

farah Oct 30, 2015 12:16pm
so all revolving stories were actually true!
حسن امتیاز Oct 30, 2015 12:36pm
یہ ایک انتہائی بری خبر ہے ۔ بلدیاتی الیکشن کے صرف ایک دن پہلے اس اطلاع کے سامنے آنے سے پی ٹی آئی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
Muhammad Daud Alam Oct 30, 2015 02:46pm
IK-Reham separation - really saddened to hear this: He has become a lone wolf again. This man scarified his own happiness twice for Pakistan and now we will see how much this ungrateful nation will pay him back.
محمد بشیر چوھدری Oct 30, 2015 03:00pm
یہ تو تھی ہی ایسی، وہ ایک گھر نہیں چلا سکتا، مذاق اڑانا، کارٹون بنانا پوسٹس شئیر کرنا، خوشی کے شادیانے بجانا اور خوب کرئیٹو چیزیں بنا بنا کر، بار بار گند اچھالنا یہ سب کیا ہے؟ کیا کوئی دین، کوئی اخلاق ،کوئی تہذیب ، کوئی انسانیت اس کی اجازت دیتی ہے؟ چاہے دوسرے نے آپ کے لیڈر کے بارے میں ایسا کچھ کیا ہی کیوں نہ ہو۔ آپ اس سلسلے کو آگے بڑھانے والے کیوں بنیں؟ جو ہوا برا ہوا نہ ہوتا تو اچھا ہوتا، اللہ ہم سب کے معاملات مین ہماری پردہ پوشی کرے ہاں وہ شخص سامنے جو پہلے اللہ کو چیلنج کر سکتا ہو کہ میری کوئی برائی اورگناہ نہین ہے اس لئے میرے پردے بے شک اٹھا دے؟ ہے کوئی مائی کا لال؟ نہیں ناں؟ تو پھر ایک بد نام اور نیک نام شخص میں بس اتنا ہی فرق ہے ناں کہ اللہ نے ایک کے پردے ابھی تک ڈھک رکھے ہیں اور دوسرے کے اٹھا دئیے ہیں تو اس میں ہمارا کیا کمال ہے؟ یہ درست کہ عمران ایک لیڈر ہے اور اس کی زندگی کو بہتر ہونا چاہئیے مگر خامیوں پر رعایت حاصل کرنے کے ہم سب خواہش مند ہیں تو کیا ہی اچھا ہو کہ ہم دوسر ےکو بھی رعایت دیں اور اپنے لئے حاصل کریں ان خیالات سے اتفاق ہے تو پلیز آگے بڑھائیں، Thanks M.B.Ch
نجیب احمد سنگھیڑہ Oct 30, 2015 05:37pm
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان میں طلاق ہوگئی. اچیاں لوکاں دیاں اُچیاں گلاں، میں وچ ایویں بولاں !!
Ahmed Zarar Oct 30, 2015 05:53pm
Not a good news but a tragic ending. It is with their mutual understanding so "Kullu am wa antum bi-khair"
Ather Oct 31, 2015 01:57pm
IK is not a good politician as this culture demands. Unfortunately he is straight forward .

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025