• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سپریم کورٹ کا مصطفیٰ کانجو کی بریت کا ازخود نوٹس

شائع October 30, 2015
مصطفٰی کانجو—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
مصطفٰی کانجو—۔ڈان نیوز اسکرین گریب

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی نے زین قتل کیس میں مصطفٰی کانجو کی بریت کا ازخود نوٹس لے لیا.

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق جسٹس انور ظہیر جمالی نے مقدمے کا تمام ریکارڈ سربمہر لفافے میں بند کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا.

سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو اور ان کے ساتھیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے گاڑی کی ٹکر کے تنازع پر لاہور کے کیولری گراؤنڈ میں 16 سالہ طالب علم زین کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: زین قتل کیس: سابق وزیر مملکت کا بیٹا گرفتار

مصطفیٰ کانجو اور ان کے چار ساتھیوں سعداللہ، صادق امین، اکرام اللہ اور محمد آصف کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا.

ابتدائی طور پر متعدد گواہوں نے انہیں شناخت کرلیا تھا، مقتول زین کے ماموں کا کہنا تھا کہ انھیں مصطفٰی کانجو کے خاندان کی جانب سے فون کالز موصول ہو رہی ہیں جن میں ان سے مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، دوسری صورت میں انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

تاہم بعد میں کیس کے تمام گواہوں نے پولیس کو دیئے گئے بیانات سے انحراف کرتے ہوئے ملزم کو پہچاننے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: زین قتل کیس: مصطفیٰ کانجو ساتھیوں سمیت بری

جس کے بعد رواں ماہ 27 اکتوبر کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم مصطفیٰ کانجو کو 4 ساتھیوں سمیت بری کردیا تھا.

تبصرے (4) بند ہیں

Ahmaq Oct 30, 2015 12:47pm
LET US SEE IF SUPREME COURT ACTS?
shahzaib Oct 30, 2015 06:16pm
thanx Allah. kisi ko to ahsas hwa
Syed Oct 30, 2015 06:43pm
اس مُلک میں جسے دیکھو بس ڈُگُڈگی بجائے چلا جا رہا ہے- ارے خدا کے بندو 68 سال ہو گئے ہیں اگر سسٹم بنا یا چلا نہی سکتے ہو تو چھوڑ دو جان پاکستان کی اور قابل، دیانت دار اور اہل لوگوں کو آگے آنے دو--- ! ہر شاخ پہ اُلو بیٹھا ہے، انجامِ گلستان کیا ہو گا!!
imran Oct 31, 2015 04:45am
جیو سپریم کورٹ!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024