• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

اٹلی سے بے دخل پاکستانی کو رہا کردیا گیا

شائع October 30, 2015
مذہبی انتہا پسندوں سے تعلق کے شبہ میں اٹلی سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانی شہری کو تفتیش کے بعد ایف آئی اے نے رہا کردیا — فائل فوٹو/ رائٹرز
مذہبی انتہا پسندوں سے تعلق کے شبہ میں اٹلی سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانی شہری کو تفتیش کے بعد ایف آئی اے نے رہا کردیا — فائل فوٹو/ رائٹرز

راولپنڈی: اٹلی سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانی شہری کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے تفتیش کے بعد رہا کردیا۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انعام غنی نے بتایا کہ مشتبہ سرگرمیوں کی وجہ سے اٹلی سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانی شہری عثمان غنی کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور مبینہ طور پر مذہبی انتہا پسندوں سے تعلق کے شبہ میں انھیں اٹلی سے بے دخل کیا گیا۔

عثمان غنی کو اطالوی حکام نے اتحاد ایئرویز کی فلائٹ ای وائے 231 کے ذریعے گزشتہ رات 3 بجے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا تھا، جسے تفتیش کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے رہا کردیا۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ’عثمان غنی کسی بھی قسم کے جرم میں ملوث نہیں ہے اور نا ہی وہ ایف آئی اے اور دیگر مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلوب ہے، جس کی وجہ سے اسے ایئرپورٹ سے جانے کی اجازت دے دی گئی۔‘

یاد رہے کہ گذشتہ روز میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق عثمان غنی کو مبینہ طور پر پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا ایک اہم ملزم قرار دیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اٹلی سے 'پاکستانی' گرفتار

تاہم ایف آئی اے حکام کا موقف سامنے آنے کے بعد گذشتہ روز میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں قطعی غلط ثابت ہوئی ہیں.

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024