• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

چارسدہ: اسکولوں کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ

شائع October 29, 2015
علاقہ مکینوں کی فائرنگ سے حملہ آورفرارہوئے... فائل فوٹو: اے ایف پی
علاقہ مکینوں کی فائرنگ سے حملہ آورفرارہوئے... فائل فوٹو: اے ایف پی

چارسدہ: خیبر پختونخوا کے علاقے چارسدہ میں دو اسکولوں پر مبینہ طور پر دہشت گردوں نے ہوائی فائرنگ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چارسدہ میں شبقدر کے علاقے میں ایک نجی اور ایک سرکاری اسکول کے باہر تین افراد نے فائرنگ کی۔

علاقہ مکینوں نے فائرنگ کی آواز سنی تھی تو انہوں نے بھی جوابی طور پر ہوئی فائرنگ کی جس کی وجہ سے حملہ آور فرار ہوئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اہل علاقہ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول پر حملے کی کوشش ناکام بنائی۔

پولیس کی آمد سے قبل ہی حملہ آور فرار ہو گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی۔

سرکاری ٹی وی نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شفیع اللہ کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کی مزید نفری کو دیگر اضلاع میں الرٹ کر دیا گیا تھا۔

فائرنگ سے کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے افراد پیدل ہی فرار ہوئے جبکہ کوئی شخص کسی زخمی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور اسکول حملے میں 132 بچے ہلاک

خیال رہے کہ گزشتہ برس 16 دسمبر کو خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 132 بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں اسکولوں کے حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں بعض نجی اسکولوں میں حفاظتی اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024