• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کمار سنگاکارا کی پی ایس ایل میں شمولیت

شائع October 27, 2015
تینوں طرز کی کرکٹ میں 28016 رنز بنانے والے کمارسنگاکارا پی ایس ایل کا حصہ ہوں گے:فوٹواے پی
تینوں طرز کی کرکٹ میں 28016 رنز بنانے والے کمارسنگاکارا پی ایس ایل کا حصہ ہوں گے:فوٹواے پی

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین کمار سنگاکارا پاکستان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہوگئے ہیں۔

کمارسنگاکارا نے دسمبر سے کھلاڑیوں سے ہونے والے معاہدوں کے لیے اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔

کمار سنگاکارا ورلڈ کپ 2015 میں سات اننگز میں 541 رنز بناکر ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین تھے، انہوں نے اگست 2015 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

سری لنکا کے کامیاب ترین بلے باز نے تینوں طرز کی بین الاقوامی کرکٹ میں 28ہزار16رنز بنائے۔

594 بین الاقوامی کرکٹ میچوں کا وسیع تجربہ رکھنے والے کمارسنگاکارا کی پی ایس ایل میں شمولیت سے لیگ کی مقبولیت میں اضا فہ ہوگا۔ سنگاکارانے 2009کے ورلڈٹی ٹوئنٹی اور ورلڈکپ 2011 کے فائنل میں سری لنکا کی قیادت کی۔

پی ایس ایل کے پہلے سیزن کا انعقاد 4 سے 24 فروری 2016 کو ہوگا جس میں کوئٹہ، لاہور، پشاور، کراچی اور اسلام آباد پر مشتمل پانچ ٹیمیں شامل ہوں گی۔

پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سنگاکارا ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور ہم ان کو خوش آمدید کہنے لیے بہت پرجوش ہیں۔ وہ پی ایس ایل میں اپنا وسیع تجربہ لے کر آئیں گے۔ ان کی شمولیت سے کھلاڑیوں کے معاہدے کو مزید تقویت ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024