• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

زین قتل کیس: مصطفیٰ کانجو ساتھیوں سمیت بری

شائع October 27, 2015

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زین قتل کیس کے ملزم مصطفیٰ کانجو کو چار ساتھیوں سمیت بری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کیس میں تمام گواہوں نے پولیس کودیے گئے بیانات سے انحراف کرتے ہوئے ملزم کوپہچاننے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: زین قتل کیس، مدعی اپنے بیان سے مکر گیا

سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو اور ان کے ساتھیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے گاڑی کی ٹکر کے تنازع پر لاہور کے کیولری گراؤنڈ میں 16 سالہ طالب علم زین کو قتل کردیا۔

بعدازاں انہیں ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ ابتدائی طور پر متعدد گواہوں نے انہیں شناخت بھی کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زین قتل کیس: سابق وزیر مملکت کا بیٹا گرفتار

انہیں اور ان کے چار ساتھیوں سعداللہ، صادق امین، اکرام اللہ اور محمد آصف کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے بھی کیا گیا۔

تبصرے (9) بند ہیں

SMH Oct 27, 2015 06:38pm
شکریہ عدلیہ! انصاف کا ایسے ہی بول بالا ،،بالا ہی بالا ہوتے رہنا چاہیے،،
Ramis Zaman Oct 27, 2015 08:05pm
میرا خیال ہے یہ کیس ہماری عدلیہ اور حکومت دونوں کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔ گواہوں کے ضمیر کو پیسے سے خرید لیا گیا یا انہیں ڈرا دھمکا کے چپ کرادیا گیا، ممکن ہے کہ زین کی فیملی کو بھی کہا گیا ہو اگر باقی بچوں کی زندگی پیاری ہے تو خاموش ہوجائیں۔ کیا جج یہ نہیں دیکھ سکتے کہ اتنے سارے گواہ آخر کیسے ملزم بلکہ مجرم کو پہچاننے سے انکار کررہے ہیں۔ اگر وہ نہیں پہچانتے تو گواہ کیوں بنے تھے؟ اس سے بڑھ کر شرمناک کسی معاشرے کے لیے کچھ نہیں ہوسکتا، یہ انصاف عدلیہ کا ہے ؟ نواز شریف کا یا امیروں کا ؟ فیصلہ ضرروی ہے دال میں کالا ہے یا پوری دال کالی ہے؟
Muhammad Ayub Khan Oct 28, 2015 02:00am
@Ramis Zaman kis kis ko rowo gey---- raymod davis case meyn bhi to yehiy huva tha?
Muhammad Ayub Khan Oct 28, 2015 02:32am
murder was done by unknown people-- may be jinns. No one can see jinns. Our police is backward and was not able collect circumstantial evidence as well. The murder was of a poor man, whose prdecessors could be silenced by threats very easily.
Imran Oct 28, 2015 05:09am
میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے
Syed Oct 28, 2015 06:17am
اگر نام پر جائیں تو ملیں گے صادق، امین، اکرام، محمد اور مصطفےٰ اور اگر نظامِ عدل کی کارکردگی دیکھیں تو سارے ہی گواہ اپنے بیانات سے مُکر گئے اور سب ہی ملزمان باعزت بری ہو گئے! جان سے گیا تو بس ایک یتیم بچہ زین--- پنجاب پولیس زندہ باد اور نظامِ عدل پائندہ باد-
Muhammad Ayub Khan Oct 28, 2015 10:49am
@Syed I hope high court or supreme court will also not take any action on this murder of murder case.
anees Oct 28, 2015 11:31am
money buys everything ....
[email protected] Oct 28, 2015 03:22pm
جو قوم اپنے وقت کے یزیر سے لاتعلق حو جاتی ہے اسکا کا کام صرف لاشین اٹہانا رہ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔امام خمینی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024