راولپنڈی : ڈینگی سے متاثرہ مریض 2732 ہو گئے
راولپنڈی : راولپنڈی میں ڈینگی سے تاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2732 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق دو روز کے دوران 127 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ویڈیو دیکھیں : راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ
رپورٹ کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال 85 مریض، بینظیر ہسپتال میں 36 مریض اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال میں 6 مریض داخل کیے گئے۔
ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں سے 7 کی ہلاکت ہو چکی ہے۔
راولپنڈی کے ہسپتالوں میں بستروں کی کمی ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں ڈینگی سے 7 افراد کی ہلاکت
خیال رہے کہ پنجاب کے شہروں علاوہ سندھ میں بھی ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے.
رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 2517 سے زائد بتائی گئی ہے جبکہ ان میں سے 7 ہلاک ہوچکے ہیں۔