• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ہندوستان:47 فیصد غیرملکی قیدی 'مسلم بنگالی اور روہنگیا'

شائع October 25, 2015
— فائل فوٹو/اے ایف پی
— فائل فوٹو/اے ایف پی

کولکتا (سابقہ کلکتہ): ہندوستان کے علاقے مغربی بنگال کی جیلوں میں قید غیر ملکیوں میں سے بیشتر بنگالی اور روہنگیا کے مسلمان ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان بھر میں قید 6000 غیر ملکی قیدیوں میں سے 47 فیصد قیدی مغربی بنگال کی مختلف جیلوں میں موجود ہیں۔

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق مغربی بنگال کی جیلوں میں قید بیشتر قیدی بنگالی اور روہنگیا کے مسلمان ہیں جن کو ہندوستان میں غیر قانونی سفر کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

این سی آر بی کے ڈیٹا کے مطابق ملک بھر میں 6000 کے لگ بھگ غیر ملکی قیدی موجود ہیں جن میں سے صرف مغربی بنگال کی جیلوں میں 2935 قیدی قید ہیں۔

ان میں سے 1113 قیدیوں کو سزائے سنائی جاچکی ہیں جبکہ دیگر کے خلاف مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ساتھ کام کرنے والی ایک این جی او کومن ویلتھ یومن رائٹ انیشیٹو (سی ایچ آر آئی) کے ایک رضا کار مادھریما دھانکا کا کہنا ہےکہ 'ان میں بیشتر غیر ملکی قیدیوں کا تعلق بنگلہ دیش اور میانمار سے ہے۔'

ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی جیلوں میں موجود بیشتر قیدی اپنی سزائے مکمل کرچکے ہیں تاہم ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے یہ قیدی تاحال ہندوستان میں قید ہیں.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024