• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

عدنان سمیع کو انڈین شہریت دینے کی تیاریاں

شائع October 24, 2015
. — فائل فوٹو
. — فائل فوٹو

نئی دہلی: ہندوستانی حکومت پچھلی ایک دہائی سے ممبئی میں رہنے اور بولی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو شہریت دینے جا رہی ہے۔

دی ہندو نے ہفتہ کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ شیو سینا کی جانب سے ممبئی میں غلام علی کا کانسرٹ منسوخ کرانے کی کوششوں کے باوجود حکومت عدنان کو شہریت دینے جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہریت دینے کے معاملے پر اٹارنی جنرل مکل روہاتگی نے وزارت داخلہ کو اپنی اچھی رائے پہنچائی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

ایک سینئر افسر نے دی ہندو کو بتایا کہ 2001 سے انڈیا میں مقیم عدنان کو انڈین سیٹزن شپ ایکٹ 1995 کے سیکشن 6 کے تحت شہریت دی جائے گی۔

اس شق کے تحت سائنس، فلاسفی، آرٹ، ادب، دنیا میں امن اور انسانی حقوق کیلئے نمایاں خدمات فراہم کرنے والے درخواست گزاروں کو شہریت دی جا سکتی ہے۔

رواں سال مئی میں وزارت داخلہ نے پاکستانی پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے بعد انسانی ہمدری کی بنیاد پر عدنان کو غیر معینہ مدت کیلئے قیام کی اجازت دے دی تھی۔

دی ہندو کے مطابق، عدنان کو فارنر ایکٹ کے سیکشن تھری کے تحت ملک سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ 2009 میں عدنان کی بیوی نے ممبئی میں ان کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

سینئر افسر نے مزید بتایا کہ شہریت دینےسے قبل عدنان کے خلاف یہ مقدمہ بھی زیر غور آیا تھا۔ ’تاہم ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ سول نوعیت کا معاملہ ہے اور فیصلہ سازی پر اثر اندازنہیں ہو سکتا‘۔

تقریباً دو سال قبل مرکز کی جانب سے پہلی درخواست مسترد ہونے کے بعد 43 سالہ عدنان نے رواں سال مارچ میں شہریت کیلئے دوسری درخواست کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025