• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

یونس 9000 ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے پاکستانی

شائع October 24, 2015
یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں نو ہزار رنزبنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمیں ہیں: فوٹو
یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں نو ہزار رنزبنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمیں ہیں: فوٹو

دبئی: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کیرئیر کے 9000 رنز مکمل کرنے کے بعد سینئر بلے باز یونس خان پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 14ویں کھلاڑی بن گئے۔

دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز سے قبل یونس خان کو اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں نو ہزار کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے 47رنز درکار تھے، جسے انھوں نے ہفتہ کو انگلش سپنر عادل رشید کی گیند پر باآسانی حاصل کر لیا۔

یونس خان پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں واحد کھلاڑی ہیں جنھوں نے نو ہزار رنز بنائے۔ انھوں نے یہ اعزازاپنے 103ویں ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔

اس سے قبل انھوں نے ابو ظہبی ٹیسٹ میں سابق کپتان جاوید میانداد کا پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڑ بھی توڑا تھا۔

یونس ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزازحاصل کرنے والے 14ویں کھلاڑی ہیں جبکہ سب سے کم میچ کھیل کر نو ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں میں سری لنکن کمارسنگاکارا کے ساتھ مشترکہ طورپر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین برائن لارا پہلے بیٹسمین ہیں جنھوں نے 101ٹیسٹ میچوں میں یہ ہندسہ عبور کیا۔

یونس نے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 26فروری 2000 کو سری لنکا کے خلاف راولپنڈی اسٹیڈیم میں کیا اور پہلے میچ کی دوسری اننگز میں سنچری بنا کر ڈیبو میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

انھوں نے اب تک پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 30 سنچریاں اور29نصف سنچریاں بنائی ہیں جس میں سری لنکا کے خلاف 313رنز کی اننگز بھی شامل ہے۔

یونس سابق کپتان انضمام الحق اور لٹل ماسٹر حنیف محمد کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے قومی ٹیم کے تیسرے بیٹسمین ہیں۔

یونس نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل دس ہزار رنز مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024