• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

صوابی: فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک

شائع October 23, 2015

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈی پی او جاوید اقبال نے ڈان نیوز کو بتایا کہ نامعلوم موٹر سواروں نے صوابی کے علاقہ امن چوک میں ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک آفیسر ارشد اور کانسٹیبل گوہر زمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پورے ملک میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں تقریباً ایک درجن کے قریب اہلکار مارے گئے ہیں۔

حال ہی میں صوبہ سندھ میں اپنے دفاع کے لیے اہلکاروں کو خودکار ہتھیار اور بلٹ پروف جیکٹ مہیا کی گئی ہیں۔

تاہم اس کے باوجود ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے جاری ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Oct 24, 2015 12:50am
امن چوک صوابی شہر کا واحد چوک اور سب ذیادہ مصروف جگہ ھے ڈی پی او کا دفتر بھی اس چوک سے چند قدم پر واقعہ ھے مگر اس چوک کے بلکل نزدیک صوابی تھانہ ھے جو ضلعے کا سب سے بڑا تھانہ ھے یہ تفصیل اسلئے لکھ رہا ھوں کیونکہ ڈی پی او کا بیان ناقابل یقین ھے کہ دھشتگرد فرار ھونے ڈی پی او صاحب مجرم فرار کیسے ھوگئے. یہ واقعہ کل کے واقعات کا ردعمل ھوسکتا ھے جس میں اسی صوابی سے چند کلو میٹر دور مینئی گاوں کے پہاڑوں میں چار دھشتگرد پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024