• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

عامر بنگلہ دیش لیگ معاہدے پر پُرجوش

شائع October 21, 2015
۔ — اے ایف پی
۔ — اے ایف پی

لاہور: پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کو عالمی کیریئر میں بحالی کی جانب پہلا قدم قرار دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے معاہدہ طے پا جانے کے بعد 23 سالہ عامر 24 نومبر سے شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ وائیکنگز کی نمائندگی کریں گے۔

’میں چٹاگانگ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے منتخب کیا۔ میں سو فیصد پرفارمنس دینے اور بنگلہ دیشی مداحوں کو محضوظ کرنے کی پوری کوشش کروں گا‘۔

انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے مزید گفتگو میں کہا ’عالمی کیریئر کی بحالی میں یہ پہلا قدم ہو گا‘۔

عامر ان دنوں قائد اعظم ٹرافی کے کوالی فائنگ راؤنڈز میں اچھی فارم دکھا رہے ہیں۔ محض چار میچوں میں 34 وکٹوں کی بدولت عامر کی ٹیم سوئی سدرن مرکزی راؤنڈ میں کوالیفائی کر چکی ہے۔

اگلے سال مارچ میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لے کر عالمی کرکٹ میں واپسی کا ہدف رکھنے والے عامر اپنی فارم سے مطمئن ہیں۔

’فی الحال میں اپنی پرفارمنس سے محظوظ ہو رہا ہوں، کیونکہ اس سے مجھے اعتماد ملا‘۔

عامر پانچ سال کے وقفے کے بعد پہلی مرتبہ 26 اکتوبر کو لاہور کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے۔

’اس وقت میری پوری توجہ قائد اعظم ٹرافی پر ہے اور اپنی ٹیم کو قومی چیمپئن بنانا میرا خواب ہے‘۔اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024