• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

بدترین ہوائی اڈے: اسلام آباد نویں نمبر پر آ گیا

شائع October 21, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: گزشتہ سال دنیا کا سب سے بدترین قرار دیا جانے والے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کسی حد تک اپنی ساکھ بحال کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

Guide to Sleeping at Airports نامی ویب سائٹ نے 2015 میں دنیا کے بدترین ہوائی اڈوں کی جاری فہرست میں اسلام آباد ایئرپورٹ پہلی سے نویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔

ویب سائٹ نے فہرست مرتب کرنے کیلئے مسافروں سے اپنے تجربوں کو بنیاد پر دنیا بھر کے ہوائی اڈوں کی درجہ بندی کرنے کو کہا گیا تھا۔

مسافروں سے کہا گیا تھا کہ وہ کسی بھی ہوائی اڈے کی درجہ بندی کرتے ہوئے وہاں کے ٹرمینلز پر فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی، کسٹم سروسز، آرام اور مجموعی صورتحال کو مد نظر رکھیں۔

رواں سال سب سے خراب ہوائی اڈے کا ’اعزاز‘ نائجیریا کے پورٹ ہارکورٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حصے میں آیا، جسے ’دنیا کا سب سے کرپٹ ایئرپورٹ‘ بھی قرار دیا گیا۔

جدہ کا پرہجوم کنگ عبداللہ ایئرپورٹ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا جبکہ کھٹمنڈو، تاشکند اور کابل بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔

بینظیر بھٹو ایئرپورٹ کی صورتحال میں بہتری کی بڑی وجہ ٹرمینل بلڈنگ اور ہال میں بہتری، بدنام زمانہ کار پارکنگ ایریا ، بزنس کلاس لاؤنج کی از سر ونو ڈیزائننگ اور ایک عمارت کی تعمیر وغیرہ ہے۔

تاہم، ویب سائٹ پر سروے میں شامل لوگوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اب بھی عملے اور سیکیورٹی حکام کے خلاف کرپشن کی شکایات کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024