• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

صوابی: پولیس مقابلے میں 4 'دہشت گرد' ہلاک

شائع October 21, 2015
صوابی کے پہاڑی علاقے اجمیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا—. فائل فوٹو/ اے ایف پی
صوابی کے پہاڑی علاقے اجمیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا—. فائل فوٹو/ اے ایف پی

صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صوابی جاوید اقبال وزیر کے مطابق صوابی کے پہاڑی علاقے اجمیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

فوٹو: علی اکبر
فوٹو: علی اکبر

سرچ آپریشن کے دوران پہاڑی میں موجود مبینہ شدت پسندوں نے پولیس پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 مبینہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ کئی فرار ہوگئے.

جاوید اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران 25 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا جن کے قبضے سے 2 دستی بم، ایک کلاشنکوف اور 3 پستول برآمد ہوئے.

پولیس نے گھنٹوں تک جاری رہنے والا سرچ آپریشن مکمل کرکے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا.

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Oct 21, 2015 06:23pm
ہماری پختونخوا پولیس نے بہت قربانیاں دی ھیں ھم پولیس کے شہداء اور زخمی والے بہادروں کو سلام پیش کرتے ھیں
Toofan Oct 21, 2015 08:44pm
Dehshatgardon ka shumar din ba din kam ho raha hai aur is ka wajah hai Pak fauj ki aise karwaiyan jis ki wajah se paidaar aman Pakistan ki kone kone main phela diya jaayega. Aaaj char aur dehshatgard maare gaye aur Allah ki fazal se bahut se jaanein bach gaye. Kal char aur ki baari aayega aur parson char aur ki aur aisa hi Allah ki madad se yeh saare dehshatgard khatam ho jaayenge.
Saajid Kamal Oct 21, 2015 11:30pm
۔تفصیلات کے مطابق صوابی کے پہاڑی علاقے اجمیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ لہذا دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ا ہم ابھی مزید سانحات کا انتظار نہ کریں گے۔ مذہب کے نام پر دہشت گردی، قتل و غارت گری خلاف اسلام ہے اسلام خود بھی امن و سلامتی کا دین ہے اور دوسروں کو بھی امن و عافیت کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ سرزمین پاکستان کو عرصہ دراز سے دہشت گردوں نے قتل و غارت اور جنگ کا محاذ بنا یا ہوا ہے اور انکا آئے روز بے گناہ شہریوں کو بم دھماکوں سے قتل کرنا باقاعدہ معمول بن چکا ہے ۔دہشت گردوں کا مقصد ملک میں افراتفری پیدا کرنا ہے۔ دہشت گرد ملک وقوم کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔ کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024