• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:47pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:47pm

سام سانگ کا گلیکسی S7 جنوری میں

شائع October 20, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

سیول: سام سنگ الیکٹرانک ایپل کے نئے آئی فونز کا بہتر مقابلہ کرنے کیلئے اپنا اگلا گلیکسی ایس سمارٹ فون جنوری میں پیش کرنے جا رہا ہے۔

حالیہ سالوں میں سام سنگ موبائل ورلڈ کانگریس ٹریڈ شو کے موقع پر عموماً فروری کے آواخر یا مارچ کے اوائل میں اپنا نیا گلیکسی ایس سمارٹ فون متعارف کراتا آیا ہے۔

سمارٹ فون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نے رواں سال اگست میں اپنا گلیکسی نوٹ -5 پیش کیا تھا، جو اس سے پہلے ستمبر میں ریلیز کیا جاتا تھا۔

سام سنگ کی ترجمان نے کہاکہ ان کی کمپنی قیاس آرائیوں اور افواہوں پر تبصرے نہیں کرتی۔

نئے سمارٹ فونز میں جدت لانے کے باوجود سام سنگ اپنی گرتی ہوئی مارکیٹ کو سنبھالنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

ریسرچر ٹرینڈ فورس کے مطابق، رواں سال سام سنگ کے سمارٹ فونز کی شمپنٹ میں ایک فیصد کمی آئے گی۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025