• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

چمن: چیک پوسٹ پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار ہلاک

شائع October 20, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چمن میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل کو حملہ آوروں نے چمن میں بوگرہ روڈ کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک راہ گیر شدید زخمی ہوا۔ زخمی راہ گیر کو طبی امداد کیلئے چمن سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے حملے کے بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Oct 20, 2015 10:00pm
پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے حملے کے بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔I have read these sentences in countless news. are they standard sentences to be pasted after such news? please help me to decide.

کارٹون

کارٹون : 11 اپریل 2025
کارٹون : 10 اپریل 2025