• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

سعودی کیڈٹ کی اسلام آباد میں پراسرار ہلاکت

شائع October 18, 2015

اسلام آباد: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیرتربیت ایک سعودی کیڈٹ اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

فواد موشان پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیرتربیت تھا اور کچھ ہی روز قبل اپنے ایک دوست کے ہمراہ اسلام آباد آیا تھا جہاں وہ جی4/7 میں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھا۔

فواد کا دوست یازد بن حسن بھی سعودی شہری ہے اور وہ گیسٹ ہاؤس میں اس کے ساتھ والے کمرے میں رہائش پذیر تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب ہفتے کی صبح کافی دیر تک فواد کمرے سے باہر نہیں آیا تو یازد بن حسن نے اس کے کمرے میں جانے کی کوشش کی مگر ہو اندر سے بند تھا۔

مسلسل دروازہ کھٹکٹانے کے باوجود جب فواد کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا تو یازد نے گیسٹ ہاؤس کی انتظامیہ کو مطلع کیا۔ بعد ازاں انتظامیہ کی مدد سے وہ کمرے میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے فواد کو مردہ حالت میں پایا۔

پولیس کے مطابق فواد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

اس موقع پر پولیس اور سعودی سفارتخانے کو بھی اطلاع دی گئی جن کے اہلکار فوری طور پر ہسپتال پہنچے۔

بعد ازاں لاش کو فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک سعودی سفارتکار نے پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کو فواد کے خاندان کی پاکستان آمد تک لاش سردخانے میں رکھنے کا کہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر کسی قسم کے زخموں یا مزاحمت کے نشانات نہیں پائے گئے ہیں تاہم مذکورہ سفارتکار نے پوسٹ مارٹم کرنے سے پولیس کو منع کردیا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Ashian Ali Malik Oct 18, 2015 03:29pm
سعودی سفارتکار پاکستان کا چیف جسٹس نہیں ہے جو پوسٹ مارٹم سے منع کر دیا۔ شریف خاندان کو خریدنے کا مطلب ہی ہر گز نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان کا قانون خرید لیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق مقدمہ کا اندراج کر کے پوسٹ مارٹم کروانا چاہیے۔ پاکستان سعودی سفارتکار کی مفتوحہ ریاست نہیں ہے بلکہ آزاد مملکت ہے۔ اگر سعودی سفارتکار کے حکم پر قانون مفلوج ہو سکتا ہے تو پاکستانی شہری کو بھی ایسا اختیار دیا جائے کہ اس کے حکم پر بھی قانونی کاروائی کو مفلوج کیا جا سکے۔
شریف ولی Oct 19, 2015 01:21pm
سو سے زیادہ پاکستانی حجاج بغیر پوچھے سعودیہ میں دفنا دیا اور یہ ایک شہزادہ انکی اجازت کے بغیر پوسٹ مارٓٹم بھی نہیں کرواسکتا؟

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024