• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نواز شریف پر حملے کیلئے 'را' کی سازش کا انکشاف

شائع October 18, 2015
وزیراعظم نواز شریف — فائل فوٹو/ اے پی
وزیراعظم نواز شریف — فائل فوٹو/ اے پی
جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید — فائل فوٹو/ اے ایف پی
جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید — فائل فوٹو/ اے ایف پی

لاہور: پنجاب کے محکمہ داخلہ نے حساس اداروں کی رپورٹس کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ’را‘ وزیراعظم نواز شریف اور پاکستانی فلاحی تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید پر قاتلانہ حملہ کرواسکتی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ملک کے حساس اداروں کی جانب سے دو روز قبل خبردار کیا گیا تھا کہ را نے وزیراعظم اور جماعت الدعوۃ کے چیف پر قاتلانہ حملے کے لئے اپنے ایجنٹس کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

ڈان (Dawn) اخبار کا اداریہ : پاک فوج کے 'را'پر الزامات

پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ را نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر افراتفری پھیلانے کے لئے ’ہائی ویلیو اہداف‘ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف اور حافظ سعید کو خبردار کردیا گیا ہے۔

حساس اداروں کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے اسٹاف کو ان کی سیکیورٹی کو، خاص طور پر عوامی مقامات پر، یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور سے ’را‘ کے مزید 4 ایجنٹ گرفتار

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ را نے اپنے ایجنٹس کو حافظ سعید کے پنجاب بھر میں کئے جانے والے خطابات کو جمع کرنے کا ٹاسک بھی دیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری مراسلے کے مطابق متعلقہ حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جس میں نگرانی میں اضافے اور ہر قسم کے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : لاہور سے ’را کا ایجنٹ‘ سابق پولیس اہلکار گرفتار

پنجاب پولیس کے سیکیورٹی ونگ کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کو ان کی سیکیورٹی کو یقنی بنانے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔

مقامی نجی چینل کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے اسے سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ’ہم جانتے ہیں کے اپنے وزیراعظم کی حفاظت کس طرح کرنی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردی میں 'را' ملوث ہے، سیکریٹری خارجہ

را حکام کی مذکورہ منصوبہ بندی کو ملک میں جاری انسداد دہشت گردی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا رد عمل قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان 2008 میں ممبئی میں ہونے والے حملوں کا ذمہ دار حافظ سعید کو سمجھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024