• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

رچرڈ اولسن پاک-افغان امریکی نمائندہ خصوصی مقرر

شائع October 16, 2015
رچرڈ اولسن گزشتہ 3 سال سے پاکستان میں امریکی سفیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔۔۔ فائل فوٹو
رچرڈ اولسن گزشتہ 3 سال سے پاکستان میں امریکی سفیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔۔۔ فائل فوٹو

واشنگٹن: پاکستان میں امریکی سفیر کی حیثیت سے سبکدوش ہونے والے رچرڈ اولسن کو پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق رچرڈ اولسن 18 ستمبر کو امریکی نمائندہ خصوصی کی حیثیت سے سبکدوش ہونے والے ڈین فیلڈمین کی جگہ نئے نمائندہ خصوصی کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

رچرڈ اولسن پاکستان میں امریکا کے سفیر کے طور پر اپنی سروس مکمل کرنے کے بعد 17 نومبر سے نئے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رچرڈ اولسن ایسی پالیسیوں اور پروگرامز لاگو کرنے اور انہیں آگے بڑھانے کے ذمہ دار ہوں گے جو امریکہ کی قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان میں استحکام اور خوشحالی لانے کا باعث بنیں۔

واضح رہے کہ رچرڈ اولسن گزشتہ 3 سال سے پاکستان میں امریکی سفیر کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

اس سے قبل وہ افغانستان میں قائم امریکی سفارت خانے میں 2011 سے 2012 کے دوران معیشت اور ترقیات کے شعبے میں افغان حکومت کے ساتھ کوآرڈینیٹنگ ڈائریکٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔

رچرڈ اولسن 2008 سے 2011 تک متحدہ عرب امارات میں بھی امریکی سفیر کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

وہ امریکا کی سینئر فارن سروس کے ممبر ہیں اور 1982 سے محکمہ خارجہ میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024