• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

راولپنڈی: فورسز آپریشن کے دوران سب انسپکٹر جاں بحق

شائع October 15, 2015
سیکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
سیکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایلیٹ فورس کے ایک سب انسپکٹر جاں بحق ہوگئے، جبکہ کارروائی کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے.

پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چکری روڈ پر واقع ایک مکان پر وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے قتل میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا.

دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مکان میں موجود 5 افراد ہلاک ہوگئے،جن میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں.

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے دو طرفہ فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز پر دستی بم بھی پھینکے، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورسز کے ایک سب انسپکٹر ارشاد زخمی ہوئے، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، واقعے میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

واقعے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) راولپنڈی منتقل کردیا گیا.

سیکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024