• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

متنازع تقریر: الطاف حسین کو 81 سال قید کی سزا

شائع October 12, 2015

گلگت بلتستان: گلگت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کو سیکیورٹی اداروں کے خلاف متنازع تقریر پر 81 برس قید اور 24 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے خلاف متنازع تقریر پر گلگت بلتستان میں 9 مقدمات قائم ہیں جن پر عدالت نے 21 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تمام مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے الطاف حسین کو متنازع تقریر پر 81 سال قید اور 24 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

یہ پڑھیں : الطاف حسین پر مقدمات کی تعداد 100 سے تجاوز

عدالت نے متعلقہ اداروں کو الطاف حسین کی اندرون اور بیرون ملک تمام جائیداد ضبط کرکے انہیں نیلام کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ الطاف حسین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر ملک بھر میں 100 سے زائد مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : الطاف حسین کی تقاریرکی لائیو کوریج پر پابندی

ایم کیو ایم کے قائد نے رواں برس جولائی میں اپنے ایک خطاب میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی 'را' سے مدد کرنے کی بات کی تھی جبکہ انھوں نے پاک فوج پر بھی تنقید کی تھی۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے الطاف حسین کی تقاریر کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کردی تھی۔

تبصرے (3) بند ہیں

Joop Oct 12, 2015 05:21pm
81 SAAL TK ZINDA RAHY GA WOH KIA???
الیاس انصاری Oct 12, 2015 09:44pm
کیا اس سزا پر عملدرامد ہو سکتا ہے؟
Muhammad Ayub KhaN Oct 13, 2015 04:50am
WHO WILL BELL THE CAT AND ARREST HIM?

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024