• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اوکاڑہ: پی پی پی کارنر میٹنگ پر فائرنگ

شائع October 10, 2015

اوکاڑہ: منڈی احمدآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی کارنر میٹنگ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سابق یوسی ناظم ملک اسلم چنا سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی پی پی امیدوار اپنے گاؤں میں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے میٹنگ کے شرکا پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ملک اسلم چنا، ساتھی عظمت اور ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دو پی پی پی کارکن شخص شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024