• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک کا نیا لائک بٹن متعارف

شائع October 8, 2015 اپ ڈیٹ October 9, 2015
فیس بک کے نئے فیچر کی ایک جھلک — فوٹو بشکریہ آر ٹی ای
فیس بک کے نئے فیچر کی ایک جھلک — فوٹو بشکریہ آر ٹی ای

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک میں اب جو پوسٹ، تصویر یا ویڈیو وغیرہ آپ لائک کریں گے اس کا انداز بالکل مختلف ہوگا۔

فیس بک نے آج سے اپنا ایک نیا فیچر ' ری ایکشنز' متعارف کرا دیا ہے جو لائک بٹن کو بدل کر رکھ دے گا۔

بہت جلد دنیا بھر کے صارفین صرف لائک (اوپر اٹھے انگوٹھے) کے نشان کی بجائے کئی ایموشنز کو استعمال کرسکیں گے ، یعنی یہ ایسا لائک بٹن ہے جس میں انگوٹھے کے ساتھ دیگر ایموجیز بھی شامل ہیں۔

اس بات کی تصدیق مارک زیوکربرگ نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ پر بھی کی۔

فیس بک کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش جمعہ سے آئرلینڈ اور اسپین میں شروع کی گئی جس کو بتدریج پوری دنیا تک توسیع دے دی جائے گی۔

یہ فیس بک کی جانب سے اپنے لائک فیچر کو زیادہ بہتر بنانے کی کوشش ہے جس کے حوالے سے گزشتہ ماہ مارک زیوکر برگ نے ڈس لائیک بٹن متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

اور بظاہر یہی فیس بک ڈس لائک بٹن بھی لگتا ہے کیونکہ اس میں جب آپ کسی فیس بک پوسٹ کو پسند نہیں کرتے تو اس پر کیسے ردعمل ظاہر کریں گے؟َ اگر آپ لائک کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اسے پسند کررہے ہیں اور اسی مقصد کے لیے یہ اضافے کیے گئے ہیں۔

لائک کا بٹن تو اب بھی ہوگا مگر صرف انگوٹھے کی بجاے اب صارفین ہنسی، غصے اور دیگر جذبات کا اظہار بھی کرسکیں گے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

اس ' ری ایکشن' کے لیے لائیک کے انگوٹھے کے ساتھ مختلف کارٹون اسمائیلز یا ایموجیز کو استعمال کیا جائے گا۔

اس نئے فیچر کو صارفین اپنے دوستوں کی پوسٹس سمیت اپنے لائک کیے ہوئے پیجز کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے اور ان تمام ایموشنز کو لائک ہی تصور کیا جائے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ دنیا بھر کے صارفین اس دلچسپ فیچر سے کب تک مستفید ہوسکیں گے۔

فیس بک اب ایپل واچ میں بھی

فوٹو بشکریہ آئی ٹیونز
فوٹو بشکریہ آئی ٹیونز

فیس بک نے ایپل واچ کے لیے اپنی میسنجر اپلیکشن کو متعارف کرا دیا ہے۔

ایپل کی جانب سے اپنی اسمارٹ واچ کے نئے آپریٹنگ سسٹم واچ او ایس ٹو میں یہ اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس سے اب سوشل میڈیا کے صارفین اپنی کلائیوں پر بھی فیس بک کو استعمال کرسکیں گے۔

اس سے پہلے صارفین کو فیس بک استعمال کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی اپلیکشنز کو استعمال کرنا پڑ رہا تھا۔

تاہم چونکہ گھڑی کی اسکرین ٹائپنگ کے لیے بہت چھوٹی ہے، لہذا فیس بک میسنجر میں آپ وائس کلپس، اسٹیکرز، لائکس اور ایموجیز کو ارسال اور موصول کرسکیں گے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Faizan Ali Oct 09, 2015 04:12pm
i am lucky
rana khuram Oct 09, 2015 06:07pm
Hii nice news channel

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024