• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پالپا ہڑتال: نجی ایئر لائنز کے کرائیوں میں اضافہ

شائع October 6, 2015 اپ ڈیٹ April 5, 2020
پالپا کی جانب سے 6 روز سے ہڑتال جاری ہے ... فائل فوٹو: پی پی آئی
پالپا کی جانب سے 6 روز سے ہڑتال جاری ہے ... فائل فوٹو: پی پی آئی

اسلام آباد: مسابقتی کمیشن (کمپیٹیشن کمیشن) نے پاکستان ایئر لائنز پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کی ہڑتال کے باعث نجی ائیر لائنز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ڈان نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سرکاری ائیر لائن کے پائلٹس کی ہڑتال کے باعث نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں 100 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا پائلٹس کے مطالبات ماننے سے انکار

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے کراچی کا کرایہ 11 ہزار سے بڑھا کر 22 ہزار کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مسابقتی کمیشن نے پالپا کی ہڑتال کے بعد نجی ائیرلائنز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے۔

مسابقتی کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جائزہ لیا جائے گا کہ کہیں نجی ائیر لائنز نے پالپا ہڑتال کے بعد بالادستی کا غلط استعمال تو نہیں کیا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی نجی ائیر لائن غیر مسابقتی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا تھا کہ پالپا کی ہڑتال کے باعث صرف ایک فلائٹ منسوخ ہوئی، کراچی سے گوادر جانے والی پی کے 503 خراب موسم کے باعث ملتوی کی گئی۔

خیال رہے کہ پالپا کی ہڑتال کو 6 روز ہو گئے ہیں، جس سے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا بڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں : پائلٹس احتجاج:'95فیصد پروازیں معمول کے مطابق'

گزشتہ روز پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹس ایسوسی ایشن کے مذاکرات میں ڈائریکٹر فلائیٹس آپریشن کی تبدیلی، گراؤنڈ کیے گئے پائلٹس کی بحالی اور پالپا کی خواہش پر سینیارٹی طے کرنے کے تینوں مطالبات مسترد کر دیئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اس وقت پی آئی اے اپنے تمام فلائٹ آپریشنز ان پائلٹس کے ذریعے چلا رہی ہے جنھوں نے پالپا کی جانب سے اعلان کی جانے والی ہڑتال کی کال کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے اور پی آئی اے کی انتظامی نے اپنے بیان میں ایسے تمام پائلٹس سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔

ایک روز قبل بھی پی آئی اے کی 7 بین الاقوامی اور اندورن ملک جانے والی پروازیں معطل ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024