• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’بمباری کیلئے موسم خوشگوار ہے‘

شائع October 5, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

ماسکو:روس میں ایک ٹی وی چینل نے شام میں فضائی حملوں کی رپورٹنگ میں سب کو مات دیتے ہوئے شام میں روسی طیاروں کے فضائی آپریشن کیلئے خوشگوار موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

ریاستی ٹی وی چینل روسیا 24 میں ایک خاتون ماہر موسمیات نے ناظرین کو بتایا کہ موسم کے لحاظ سے شام میں روسی طیاروں کی بمباری کیلئے اکتوبرموزوں ترین مہینہ ہے۔

ہفتہ کو موسم کی تفصیلات بتانے کی دوران خاتون ماہر موسمیات کے پیچھے ایک روسی لڑاکا طیارے کی تصویر اور’فلائنگ ویدر‘ کی سرخی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شام میں موجود ہلکے بادل روسی پائلٹس کو طیارے اڑانے میں دشواری پیدا نہیں کریں گے اور ان کے ہونے سے اہداف کو نشانہ بنانے میں بھی کوئی مشکل نہیں ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت دفاع نے شام میں فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے بہترین وقت منتخب کیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے کہا ’آج سے شام بھی روس کا ایک علاقہ بن گیا ہے اور اسے روس کے موسم میں شامل کیا جا رہا ہے‘۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں جب حالیہ کچھ عرصے میں’روسی موسم‘ کو سیاسی بنا دیا گیا ہو۔گزشتہ سال مارچ میں ٹی وی چینلز نے ماسکو کے قبضے میں آنے کے فوراً بعد کریمیا کے موسمی حالات بھی سنانا شروع کردیے تھے۔

شام میں روسی ائیر فورس کے حملوں نے روسی میڈیا پر 24 گھنٹے یوکرائن تنازع کی کوریج کو پس پشت رکھ دیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

abdulkhaliq Oct 06, 2015 07:21am
وزیراعظم کی توجہ اس جانب بھی ہونی چاہیے کہ اپ کاایک وزیراووربلنگ کے ذریعے رقم کنزومرزسے لیتاہے چنددن بعدوزیراعظم فی یونٹ 2 روپے کم کرکے کنزومرزکامزاق کیوں اڑاتے ہیں. کیا انھوں نے پھرووٹ نہیں لینے-

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024