• KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am

بجلی کی 5 پیداواری کمپنیاں بلیک لسٹ

شائع October 5, 2015
ان کمپنیوں کو تقریباً 2 کروڑ 6 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر بلیک لسٹ کیا گیا ۔۔۔ فائل فوٹو/ڈان نیوز اسکرین گریب
ان کمپنیوں کو تقریباً 2 کروڑ 6 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر بلیک لسٹ کیا گیا ۔۔۔ فائل فوٹو/ڈان نیوز اسکرین گریب

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لائسنس فیس اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کی 5 پیداواری کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔

نیپرا حکام کے مطابق گرین الیکٹرک، ایسٹرن پاور، عریبین سی ونڈ انرجی، سونک ونڈ پاور جنریشن اور فرسٹ ٹرائی اسٹار مضاربہ بلیک لسٹ ہونے والی کمپنیوں میں شامل ہیں۔

ان کمپنیوں کو تقریباً 2 کروڑ 6 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر بلیک لسٹ کیا گیا اور ڈسٹرکٹ کلکٹراسلام آباد نے نادہندہ کمپنیوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

ان کے مطابق کوئی بھی فرد نادہندہ کمپنیوں کے اکاؤنٹ میں رقم جمع نہ کرائے اور نادہندہ کمپنیوں کے کلائنٹ نیپرا کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائیں۔

بلیک لسٹ ہونے والی کمپنیوں میں سے 4 کمپنیاں صوبہ سندھ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025