• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سر نہ ڈھانپنے پر باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل

شائع October 3, 2015
کھانے کے دوران 4 سالہ فرحین کے سر سے دوپٹہ ہٹنے پر ملزم جعفر حسین نے اسے اٹھاکر زمین پر پٹخ دیا—۔السٹریشن ابڑو
کھانے کے دوران 4 سالہ فرحین کے سر سے دوپٹہ ہٹنے پر ملزم جعفر حسین نے اسے اٹھاکر زمین پر پٹخ دیا—۔السٹریشن ابڑو

بریلی: ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں بریلی کے قریب واقع ایک گاؤں میں سنگدل باپ نے کھانے کے دوران سر ڈھانپنے میں ناکامی پر مبینہ طور پر اپنی 4 سالہ بیٹی کو قتل کردیا.

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعے کی دوپہر مبینہ طور پر اُس وقت پیش آیا جب 4 سالہ فرحین اپنی والدہ کے ہمراہ کھانا کھا رہی تھی کہ اس دوران اُس کے سر سے دوپٹہ ہٹ گیا. یہ دیکھ کر ملزم جعفر حسین نے اپنی بیٹی فرحین کو اٹھاکر زمین پر پٹخ دیا جس سے اُس کی موت واقع ہوگئی.

فرحین کی والدہ کے مطابق یہ واقعہ پورے خاندان کے سامنے پیش آیا اور جب انھوں نے اپنے شوہر کو روکنے کی کوشش کی تو اُس نے ان پر بھی تشدد کیا.

رپورٹ کے مطابق ملزم جعفر نے فرحین کے قتل کے بعد اپنی بیوی سے اس کی لاش کو گھر کے اندر دفن کرنے کا کہا تاہم بچی کی والدہ نے انکار کردیا.

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) بی کے سری واستاو کے مطابق فرحین کے قتل کی ایف آئی آر اس کی والدہ کی مدعیت میں درج کرکے بچی کے والد جعفر حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

ملزم کے پڑوسیوں کے مطابق جعفر حسین کی 'دماغی حالت درست نہیں ہے' اور مذہب پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی وجہ سے اُس نے تمام لوگوں حتیٰ کہ اپنے رشتے داروں سے بھی تعلقات ختم کر رکھے ہیں.

پولیس کے مطابق ملزم کا خاندان غربت کی زندگی گزار رہا ہے اور اکثر و بیشتر انھیں فاقے بھی کرنے پڑتے ہیں.

تبصرے (3) بند ہیں

K M KHAWAR Oct 03, 2015 04:14pm
AS PER THIS STORY THIS IS NOT RELEIGIOUS - IT IS PSCYCHOLGICAL PROBLEM AND THE CRIMINAL NEED TREATMENT.
حسن امتیاز Oct 03, 2015 04:45pm
خبر کے مطابق ’’ملزم کی دماغی حالت‘‘ ٹھیک نہیں تھی۔ برصغر میں اکثر جن مردوں کو کوئی نفسیاتی بیماری ہوتی ہے ۔ ان کی بیماری کا عمومی علاج ’’ شادی‘‘ تجویز کیا جاتا ہے۔ حالانکہ اس کا کسی ماہر نفسیات سے علاج ہوناچاہے ۔لیکن غربیت کی وجہ سے اس کا خاندان علاج کروانے کی سکت نہیں رکھتا جب کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کو اسلحہ کی ڈور سے فرصت ملے تو وہ عوام کی صحت کے مسائل کی طرف توجہ کریں۔
Mehar Afshan Oct 04, 2015 04:55am
ایسے جانوروں کو پاگل خانے بھیجنا چاہیئے بجائے ان کی شادی کروا کر مزید لوگوں کی زندگیاں جہنم بنانے کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024