• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا کی شادی طے

شائع October 3, 2015
سوشل میڈیا پر آف اسپنر ہربھجن اور گیتا کی شادی کے کارڈ گردش کر رہے ہیں، جن کے مطابق شادی 29 اکتوبر کو ہوگی—۔
سوشل میڈیا پر آف اسپنر ہربھجن اور گیتا کی شادی کے کارڈ گردش کر رہے ہیں، جن کے مطابق شادی 29 اکتوبر کو ہوگی—۔

ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور بولی وڈ اداکارہ گیتا بسرا کی شادی طے پاگئی ہے.

ہندوستانی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق سوشل میڈیا پر آف اسپنر ہربھجن اور گیتا کی شادی کے کارڈ گردش کر رہے ہیں.

سرخ اور سنہری رنگ کے اس شادی کارڈ پر ہربھجن اور گیتا کے نام نمایاں ہیں، جبکہ شادی کی تقریب رواں ماہ 29 اکتوبر کو پھگوارا روڈ پر واقع ہوٹل کلب کبانا میں منعقد کی جائے گی، جو ہربھجن کے آبائی علاقے جالندھر سے 20کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے.

کلب کبانا کے ایک سینیئر عہدیدار نے ہربھجن کے خاندان کی جانب سے بکنگ کی تصدیق کی تاہم انھوں نے 'رازداری' برقرار رکھنے کی غرض سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا.

رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات 5 دن پر مشتمل ہوں گی، جس میں سنگیت (27 اکتوبر)، مہندی (28 اکتوبر)، شادی (29 اکتوبر) اور یکم نومبر کو دہلی میں دیا جانے والا ریسیپشن بھی شامل ہے.

شاد کےموقع پر دلہن ڈیزائنر گھاگھرا جبکہ دلہا ہربھجن راگھوندرا راٹھور شیروانی زیب تن کریں گے.

شادی کی تقریب میں کرکٹ اسٹارز اور بولی وڈ کے ستارے شریک ہوں گے.

ہربھجن کی شادی میں کچھ جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی شرکت کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں.

ہربھجن کی ہونے والی دلہن گیتا بسرا 'بھیا سپر ہٹ' اور 'دی ٹرین' جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جبکہ ان کی حالیہ فلم 'سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ' رواں برس جولائی میں ریلیز کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024