• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ایرانی سرحد پر فائرنگ : 4 لیویز اہلکار زخمی

شائع October 2, 2015
ایرانی سرحد پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے  — فائل فوٹو/ رائٹرز
ایرانی سرحد پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے — فائل فوٹو/ رائٹرز

کوئٹہ: بلوچستان کے سرحدی علاقے ماش خیل میں ایرانی فورسز کی وردی میں ملبوس نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 لیویز اہلکاروں کو زخمی کردیا، جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے 700 کلو میٹر دور ضلع وشوک کے ایران کے ساتھ منسلک سرحدی علاقے میں لیویز اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کی پیٹرولنگ پر تھے۔

ماش خیل کے اسسٹینٹ کمشنر ناصر احمد جٹاک کا کہنا ہے کہ لیویز اہلکاروں کی گاڑی کو باچھرانی کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

نصیر احمد جٹاک نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے لیویز اہلکاروں کو گولیاں لگی ہے جبکہ فرنٹئیر کور (ایف سی) کو حملے کے مقام پر تعینات کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور زخمی لیویز اہلکاروں کی گاڑی، موبائل فون اور 5 کلاشن کوف رائفلز ہمراہ لے گئے ہیں۔

زخمی ہونے والے لیویز اہلکاروں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے لیویز اہلکاروں کی شناخت احمد اللہ، محمد اسلم، عبدالقدیر، کبیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اس سے قبل علاقے کے اسسٹینٹ کمشنر نے ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کو لیویز پر حملے کا ذمہ دار ٹہرایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیویز اہلکاروں پر حملے کے واقعے کے بعد ایف سی کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں لیویز کی گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024