• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امریکی کالج میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک

شائع October 2, 2015
— اے پی فائل فوٹو
— اے پی فائل فوٹو

لاس اینجلس : امریکی ریاست اوریگن کے ایک کمیونٹی کالج میں فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق کالج میں فائرنگ سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

مقامی پولیس نے اے ایف پی کو تصدیق کی کہ امپکیوا کمیونٹی کالج میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم فوری طور پر ہلاکتوں کے حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئیں تھیں۔

ڈوگلس کاﺅنٹی شیرف آفس کے آفیسر ڈیوس ہیوسٹن نے بتایا ' ہمیں مقامی کمیونٹی کالج میں فائرنگ کے ایک واقعے کی اطلاع ملی ہے اور اس حوالے سے ابھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں'۔

سی این این نے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عہدیدار کے بقول کم از کم ایک خاتون کو سینے پر گولی ماری گئی ہے۔

واقعے کے بعد کالج کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکا میں اکثر تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024