• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ہندوستان سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، آرمی چیف

شائع October 1, 2015
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف—رائٹرز فائل فوٹو۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف—رائٹرز فائل فوٹو۔

لندن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے تاہم اپنے مفادات اور وقار کی قیمت پر نہیں۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اختتامی مراحل میں ہے، اسے ادھورا نہیں چھوڑا جائےگا۔

آرمی چیف نے بتایا کہ ملک میں دس ہزار سے زائد انٹیلی جنس آپریشن کئے گئے جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور اُن کے مددگاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

آرمی چیف نے بتایا کہ پاک چین راہداری سے خطے میں اقتصادی ترقی ہوگی۔

آرمی چیف نے لندن میں برطانوی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف نے برطانوی دفاعی حکام کو آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور افغانستان میں مفاہمتی عمل پر زور دیا۔

اس سے قبل جرمنی میں سینٹ کام سیکیورٹی کانفرنس میں بھی آرمی چیف نے آپریشن ضرب اور پاک افغان تعلقات کی بات کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ رکاوٹوں کے باوجود افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل بہت اہم ہے، جنگ زدہ ملک کے امن کے تمام شراکت دار مفاہمتی عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔

اُنہوں نے پاک افغان سرحد کے بہتر اور موثر انتظام کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024