• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

این جی اوز کی رجسٹریشن پالیسی تیار کرلی، نثار

شائع October 1, 2015

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی این جی اوز حکومتی اجازت کے بغیر فنڈز جمع نہیں کرسکیں گی جبکہ ان کی آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کوبھی ملکی مفاد کے خلاف مخصوص ایجنڈے پر کام کی اجازت نہیں دیں گے، ماضی میں پاکستان کے شناختی کارڈز غیر ملکیوں کو دیے گئے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں کام کرنےوالی بڑی بڑی این جی اوزکی رجسٹریشن نہیں ہے جبکہ یہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر ملک میں کام کررہی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ماضی میں سلامتی کی گھمبیر صورتحال کے باوجود این جی اوز کو کھلی چھٹی دےدی گئی۔

انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر چند بڑی این جی اوز کے دفاتر بند کیے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ نئی رجسٹریشن پالیسی تین حصوں پر مشتمل ہوگی، بین الاقوامی این جی اوز حکومتی اجازت کے بغیرفنڈز جمع نہیں کرسکیں گی جبکہ ان کی آن لائن رجسٹریشن ہوگی۔

چوہدری نثار نے کہا کہ بین الاقوامی این جی اوز کو وزارت داخلہ کےساتھ ایم او یو پر دستخط کرنا ہوں گے جبکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نئی رجسٹریشن پالیسی کا مقصد فلاحی سرگرمیوں کا فروغ ہے جبکہ کوئی بھی ملک اپنے وسیع ترمفادات کے خلاف کام کی اجازت نہیں دے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹھیک کام کرنا مشکل ترین اورغلط کام کرنا آسان ہوگیا ہے،ہم نے غلط کاموں میں ملوث لوگوں کوجیلوں میں ڈالا۔

'زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سےتجاوز کرگئے'

دوسری جانب اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس 15 ارب 24کروڑ ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4ارب 83کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024