• KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:24am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:24am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

فرنس آئل پر جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ

شائع October 1, 2015
جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کردی گئی، جس کے باعث ملک بھرکے بجلی صارفین پر 5 ارب روپے ماہانہ بوجھ پڑے گا—۔فائل فوٹو/اے ایف پی
جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کردی گئی، جس کے باعث ملک بھرکے بجلی صارفین پر 5 ارب روپے ماہانہ بوجھ پڑے گا—۔فائل فوٹو/اے ایف پی

اسلام آباد:حکومت نے فرنس آئل پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کردی ہے جس کے باعث ملک بھر کے بجلی صارفین پر 5 ارب روپے ماہانہ بوجھ پڑے گا.

ڈان نیوز کو موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کی کاپی کے مطابق وزارت خزانہ کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فرنس آئل پر جی ایس ٹی 3 فیصد بڑھا دیا ہے.

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے فرنس آئل کی درآمد اور سیل پر جی ایس ٹی کی شرح 20 فیصد لاگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فرنس آئل کی قیمت میں مسلسل کمی سے ایف بی آر کو ریونیو شارٹ فال کا سامنا تھا، یہی وجہ ہے کہ وزیر خزانہ نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے کی ہدایت جاری کی.

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں فرنس آئل سستا ہونے کے باعث بجلی صارفین کو گذشتہ چند ماہ سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مَد میں ریلیف مل رہا تھا، تاہم فرنس آئل پر جی ایس ٹی میں اضافے سے بجلی صارفین پر بوجھ بڑھے گا.

حکومت فرنس آئل کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 50 فیصد، پٹرول پر 26 فیصد، ہائی آکٹین پر 24 فیصد، مٹی کے تیل پر 30 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 29.5 فیصد جی ایس ٹی وصول کررہی ہے جبکہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ بجٹ دستاویز میں جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Dr.Afzaal Malik Oct 01, 2015 08:23pm
(ن) لیگ کی حکومت اور چوہدری نثار صاحب گزشتہ دور حکومت میں اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا کرتے تھے کہ پٹرول سے تمام ٹیکس ختم کر دیئے جائیں تاکہ پٹرول کی قیمت کم ہو سکے۔ چیف جسٹس (ر) بھگوان داس کمیشن کے تحت بھی پٹرول پر تمام غیرضروری ٹیکس ختم کرکے اسکی قیمت 27روپے تک لانے کی ’’ٹھوس تجاویز‘‘ پیش کی گئی تھیں لیکن اسی (ن) لیگ کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد اُن تمام وعدوں کو بھلا دیا۔ غریبوں کو ریلیف دینے کے دعوے کرنے والوں نے ڈیزل پر 50فیصد اور پٹرول پر 26فیصد جی ایس ٹی لگا کر اپنے ہی انتخابی منشور اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑا دیں۔ کیا اب چوہدری نثار صاحب عوام کو ریلیف دینے کی اخلاقی جرات کرینگے؟ اللہ اُنہیں غریبوں کے حق میں بہتر فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025