• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کراچی : ٹریفک پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک

شائع September 30, 2015

کراچی : کراچی میں بدھ کی شام ایک اور ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملیر کے علاقے میں مین نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار کو نامعلوم مسلح افراد نے ملیر کالا بورڈ کے قریب حملے کا نشانہ بنایا اور اس کے سر پر گولی کا زخم ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ٹریفک پولیس کے کئی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا۔

تاہم ڈی آئی جی کراچی ایسٹ منیر احمد نے ڈان کو بتایا کہ پولیس اے ایس آئی ذوالفقار کے قتل کی حقیقی وجہ کے تعین کے لیے تحقیقات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی: ایک اور ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک

اس سے قبل ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے جس کے بعد ستمبر کے وسط میں اہلکاروں کے تحفظ کے لیے رینجرز کی مدد طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اسی طرح ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اسلحہ بھی فراہم کیا گیا تاکہ وہ اپنا دفاع کرسکیں۔

پولیس افسران کا خیال ہے کہ تین مختلف عسکریت پسند گروپ شہر میں پولیس اہلکاروں کو ہدف بنارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024