• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آشا بھوسلے کو صدمہ

شائع September 29, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کے سب سے بڑے بیٹے ہیمنت پیر کو کینسر کے خلاف جنگ ہار گئے۔

66 سالہ میوزک ڈائریکٹر ہیمنت علاج کے آخری دنوں اسکاٹ لینڈ میں موجود تھے۔

ہیمنت کے قابل ذکر گیتوں میں فلم داماد کیلئے ’جاگے جاگے نینوں میں‘، مراٹھی بھوگیت ’شرد سندر‘ اور ’نذرانہ پیار کا‘وغیرہ شامل ہیں۔ہیمنت کے ان سب گیتوں کو آشا نے اپنی آواز دی تھی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ آشا بہت جلد اسکاٹ لینڈ روانہ ہو رہی ہیں۔گزشتہ تین سالوں میں یہ ان کو دوسر ا بڑا صدمہ پہنچا ہے۔ اس سے قبل 2012 میں ان کی بیٹی ورشا نے خود کشی کی تھی۔

یہ محض ایک اتفاق ہے کہ پیر کو آشا کے بیٹے کا انتقال ہوا جبکہ اسی دن ان کی بہن لتا منگیشکر نے اپنی 86ویں سالگرہ منائی۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024