• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

افغانستان: فٹبال میچ کے دوران بم دھماکا، 9 ہلاک

شائع September 27, 2015 اپ ڈیٹ September 28, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کابل: جنوب مشرقی افغانستان میں ایک فٹبال میچ کے دوران مبینہ خود کش حملے میں کم ازکم نو افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پاکستان سرحد کے قریب اتوار کو افغان صوبے پکتیکا میں ہونے والے اس حملے کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکا کار یا موٹر سائیکل میں نصب بم کی وجہ سے ہوا اور حملے کا ہدف میچ دیکھنے والے سرکاری ملازمین ہو سکتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے نو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تاہم پکتیکا کے پولیس سربراہ زراور زاہد کے مطابق دس افراد ہلاک جبکہ بچوں سمیت 33 زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال پکتیکا میں اسی طرح ایک والی بال میچ میں کم از کم 50 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024