• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جب جیمز بونڈ نے چار ارب روپے جلا دیئے

شائع September 27, 2015
ہدایتکار نے فلم کے تقاضے پورے کرنے کیلئے 2.4 ملین پونڈز کی گاڑیاں تباہ کیں۔۔۔۔ فوٹو بشکریہ ڈیلی میل
ہدایتکار نے فلم کے تقاضے پورے کرنے کیلئے 2.4 ملین پونڈز کی گاڑیاں تباہ کیں۔۔۔۔ فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

جب بات ہو گاڑیوں کی تو فلم سیریز جیمز بونڈ میں دکھائی جانے والی گاڑیاں تو ہر ایک کا دل جیت لیتی ہیں مگر کیا آپ محض فلمبندی کے لیے 24 ملین برطانوی پونڈز (3 ارب 80 کروڑ 25 لاکھ روپے) جلا کر راکھ کرسکتے ہیں؟

کم از کم جیمز بونڈ کی نئی زیرتکمیل فلم میں تو کچھ ایسا ہی ہونے والا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جیمز بونڈ کی نئی فلم دی اسپیکٹر میں ہدایتکار نے فلم کے تقاضے پورے کرنے کے لیے 2 کروڑ 40 لاکھ (24 ملین) پونڈز کی گاڑیاں تباہ کر دیں۔

یہ اب تک کی سب سے مہنگی جیمز بونڈ فلم ثابت ہونے والی ہے جس میں خصوصی طور پر تیار کردہ مہنگی ترین آسٹن مارٹین ڈی بی 10 اسپورٹس گاڑیوں کو گاڑیوں کے تعاقب کے ایک سین کے لیے تباہ کیا گیا۔

ان کی ایک گاڑی کو خریدنا ہی دنیا بھر کے اربوں افراد کے بس کی بات نہیں مگر ڈائریکٹر نے روم کی گلیوں میں ولن کی جیگوار کے تعاقب کے دوران 7 گاڑیوں کو سچ مچ تباہ کروا دیا۔

یہ زبردست سین ویٹیکین کی گلیوں میں دریائے ٹیبر کے کنارے پر فلمایا گیا اور اگر ذرا سی بھی غلطی ہوتی تو اس شہر میں بھی تباہی مچ سکتی تھی۔

اسی منظر کے دوران جیمز بونڈ کو ایک جہاز کو ولن پکڑنے کے لیے آگ کا گولہ بناتے ہوئے بھی دکھایا گیا اور ہیرو کا بال تک بیکا نہیں ہوا۔

جیمز بونڈ کی اس نئی فلم کی تیاری 200 ملین پونڈز (31 ارب 86 کروڑ 82 لاکھ روپے) سے ہو رہی ہے جس میں ڈینیئل گریک ہیرو کے کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم میں اسٹنٹ چیف کوآرڈنیٹر گیری پاﺅل نے بتایا کہ اسپیکٹر میں گاڑیوں کو تباہ کرنے کا ریکارڈ بنایا گیا ہے۔

ان کے بقول روم میں ہم نے کروڑوں پاﺅنڈز کی گاڑیوں کو جلا کر خاک کردیا اور ویٹیکین میں صرف 4 سیکنڈ کے سین کے لیے ہمیں پوری رات شوٹنگ کرنا پڑی۔

جیمز بونڈ سیریز کی یہ فلم برطانیہ میں رواں سال 26 اکتوبر جبکہ امریکا سمیت دنیا بھر میں 6 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024