• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

بل گیٹس کی پولیو وائرس ختم کرنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف

شائع September 26, 2015
۔ — تصویر بشکریہ وزیر اعظم ہاؤس
۔ — تصویر بشکریہ وزیر اعظم ہاؤس

نیویارک:مائیکرو سافٹ کے بانی اور خیراتی ادارے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے پاکستان کی پولیو وائر س ختم کرنے کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ہفتہ کو یہاں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی، جس دوران عوام کو تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی پاکستانی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے ان دنوں شعبوں پر اپنی مزید توجہ کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ رواں سال ملک میں پولیو کے صرف 32 کیس ریکارڈ ہوئے ، جبکہ پچھلے سال یہ تعداد 396 تھی۔

نوز شریف نے دنیا سے پولیو وائرس ختم کرنے کی کوششوں اور پاکستان میں صحت اور دوسرے سماجی منصوبے چلانے پر بل گیٹس کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub khan Sep 27, 2015 07:46pm
should a pm go to bill gates or a minister or a secretary level officer?

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024