• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

روزانہ کتنا پانی پینا چاہئے؟

شائع September 25, 2015 اپ ڈیٹ May 5, 2017
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ کو معلوم ہے کہ روزانہ کتنے گلاس پانی پینا صحت کے لیے ٹھیک رہتا ہے ؟ یقیناً بیشتر افراد کے ذہنوں میں 8 کا ہندسہ گونجا ہوگا جو کہ ہمارے ذہنوں میں برسوں سے روزانہ پانی کے استعمال کی مثالی مقدار کی شکل میں چپک چکا ہے۔

مگر حقیقت تو یہ ہے کہ روزانہ کتنا پانی پینا چاہئے اس کا انحصار فرد پر ہوتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

کنیکٹیکٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسم میں پانی کی ضرورت ہر فرد میں مختلف ہوتی ہے، جس کے لیے ماحولیاتی صورتحال، گرمی، ورزش یا کام کی شدت، عمر اور غذا جیسے عناصر کو سامنے رکھا جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بنیادی طور پر پانی کی مقدار کے استعمال کا انحصار آپ کی پیاس پر ہے۔

اس کے علاوہ جسم میں پانی کی کمی کے بارے میں پیشاب کی رنگت سے بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے اگر وہ گہری زرد رنگت کا ہو تو آپ کو ایک گلاس پانی پی لینا چاہئے۔

تحقیق کے مطابق پانی کی کمی خطرناک ہوتی ہے مگر حد سے زیادہ پانی بھی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

ایتھلیٹس پر ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق پانی کی زیادتی سے جسم میں ہارمونز کا توازن بگڑ سکتا ہے جس کے نتیجے میں قے، سر درد، سر چکرانا اور انتہائی سنگین نوعیت ہونے پر کوما اور موت تک کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

3381840 Jan 26, 2016 01:12pm
agri

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024