• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

آرمی چیف کی خیبر میں فوجیوں کے ساتھ عید

شائع September 25, 2015
— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

پشاور : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جمعہ کو عید الضحیٰ خیبرایجنسی میں فوجیوں کے ساتھ منائی۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اس کی تصدیق کی۔

آرمی چیف نے عید کی نماز بھی خیبر ایجنسی میں ہی پاک فوج کے اہلکاروں کے ساتھ ادا کی۔

جنرل راحیل شریف کو اس موقع پر خطے میں جاری آپریشن پر بریفننگ دی گئی اور انہوں نے فوجیوں کی قربانیوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا " پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے ساتھ ہے اور ہم تمام دشمنوں کو شکست دیں گے چاہے غیر ملکی ہو یا مقامی"۔

آرمی چیف نے مزید کہاکہ پوری قوم کو پاکستان کے دشمنوں کی کسی بھی سرگرمی کو روکنے کے لیے متحد ہوجانا چاہئے۔

جنرل راحیل شریف نے زور دیا کہ دہشتگردوں کو سرحد کے ساتھ اپنے ٹھکانے قائم کرنے اور پاکستان میں در انداز سے روکنے کی ضرورت ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں پاکستان کی توجہ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج سخت جنگ لڑ رہی ہے اور اس نے دو مختلف قسم کے فوجی آپریشنز کو کامیابی سے کیا ہے اور وہ ملک کے ایک ایک انچ کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جنرل راحیل شریف نے عید فوجی آپریشنز میں مصروف فوجی اہلکاروں کے ساتھ منانے کی روایت ڈالی ہے، اس سے قبل وہ وزیرستان میں اہلکاروں کے ساتھ عید منا چکے ہیں اور یہ پہلی بار تھا کہ اس موقع پر انہوں نے ایل او سی کا دورہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024