• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

پیٹ کمنز دورہ بنگلہ دیش سے باہر

شائع September 24, 2015
پیٹ کمنز۔ فائل فوٹو اے ایف پی
پیٹ کمنز۔ فائل فوٹو اے ایف پی

سڈنی: نوجوان آسٹریلین فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز کمر میں فریکچر کے سبب دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ باؤلر کی جگہ آل راؤنڈر جیمز فالکنر کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

بدھ کو ہونے والے اسکین میں 22 سالہ باؤلر کی کمر میں فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔

نوجوان فاسٹ باؤلر اپنے کیریئر میں دوسری مرتبہ اس انجری کا شکار ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ 2013 میں بھی اس انجری کے سبب طویل عرصے تک کرکٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

آسٹریلین ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا پہلا مقابلہ نو اکتوبر سے چٹاگانگ جبکہ دوسرا 17 اکتوبر سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024