فواد خان ڈی جے بنیں گے

شائع September 23, 2015
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی گلوکار اور اداکار فواد خان بولی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایک ڈی جے کے مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق گلوکاری سے اپنا کیرئیر شروع کرنے والے فواد خان فلم میں ایک ڈی جے کے کردار کے ساتھ ساتھ فلم میں مرکزی کردار کرنے والی اداکارائیں ایشوریا رائے یا انوشکا شرما میں سے کسی ایک کے ہمراہ رومانس کرتے بھی نظر آئیں گے۔

کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایشوریا اور انوشکا کے ہمراہ رنبیر کپور اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

فواد خان ویانا میں فلم کے باقی عملے کے ساتھ 10 دنوں کے لیے شوٹنگ کا حصہ بنیں گے۔

یاد رہے کہ اس فواد خان کی اگلی بولی وڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی پروڈکشن بھی کرن جوہر نے دی ہے جس میں فواد خان ایک لکھاری کے کردار میں نظر آئیں گے جس میں ان کے ہمراہ عالیہ بھٹ اور سدھارت ملہوترا اہم کردار ادا کریں گے۔

تبصرے (2) بند ہیں

shahzad Sep 24, 2015 11:21pm
dawn news ak acha channel h or ap pakistani filmo k bary m humy zada se zada agha kia kary or pakistani news channel apas m na lary q k media hi wahi hammari awaaz h Allah k bad.Q k hum is k zariy apni awazagy taq pucha sakty h  
shahzad Sep 24, 2015 11:23pm
dawn news ak acha channel h or ap pakistani filmo k bary m humy zada se zada agha kia kary or pakistani news channel apas m na lary q k media hi wahi hammari awaaz h Allah k bad.Q k hum is k zariy apni awazagy taq pucha sakty h  

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025